مسجد اور اسلام کو لے کر برادران وطن میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی غرض سے مدھیہ پردیش کے دیواس شہر کی مدینہ مسجد انتظامیہ نے برادران وطن کو مسجد میں مدعو کیا تاکہ انہیں مسجد، نماز، اذان و دیگر عبادات سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکے۔ اس موقع پر برادران وطن کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح مسجد میں ہر روز سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور مساجد و اسلام سے متعلق پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
مسجد پہنچے بھگوان ناتھ آلخبم نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم مسجد میں آئے ہیں جس طرح سے ہندو اور مسلمان کے درمیان ماحول بنایا جارہا ہے ایسے میں اس طرح کی کوشش سے ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ وہیں ابوالکلام فاروقی نے کہا کہ ملک میں مذہب اسلام اور مساجد کو لے کر جس طرح سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، انہیں دور کرنے کے لیے برادران وطن کو مسجد میں مدعو کیا تاکہ انہیں اسلام سے متعلق صحیح معلومات دی فراہم کی جائیں۔