اندور کی انتظامیہ اور صحت عملہ اس وبا سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 1681 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 81 تک پہنچ گئی۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ 'کل ہم نے 730 جانج کے نمونے جمع کیے تھے جس میں سے 552 نمونوں کی جانچ رپورٹ آ چکی ہے ان میں 525 کی منفی رپورٹ آئی ہے جبکہ 27 لوگوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ باقی لوگوں کی رپورٹ جلد ہی آ جائے گی۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'کورونا وائرس سے متاثر گیارہ سو افراد کا علاج شہر کے الگ-الگ ہسپتالوں میں چل رہا ہے۔ تقریبا 800 لوگوں کے نمونے ہم نے جمع کئے ہیں اور چودہ ٹیمیں سیمپلنگ کرنے نے کام کر رہی ہیں۔ وہیں ہم نے 11 ٹیمیں اور بڑھا دی ہیں۔ شہر کے 85 وارڈوں میں سے صرف چھہ وارڈ میں کورونا کے مرض نہیں ہیں باقی وارڈوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔'