ETV Bharat / state

ودیشہ: ایک درجن سے زائد افراد کنواں میں گر پڑے

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 12:36 PM IST

ودیشہ کے گنج بسودہ کے نواح میں شام کے وقت کم از کم دو درجن افراد کنویں میں گر گئے۔ ان میں سے ایک درجن سے زائد افراد کو نکال لیا گیا۔

more than a dozen people fell into the well in vidisha
مدھیہ پردیش: ایک درجن سے زائد افراد کنواں میں گرے، کچھ کو بچا لیا گیا

مدھیہ پردیش میں ضلع ودیشہ کے گنج بسودہ کے نواح میں شام کے وقت کم از کم دو درجن افراد کنویں میں گر گئے، جن میں سے ایک درجن سے زائد افراد کو رات گئے تک نکال لیا گیا۔

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق کنواں میں تقریبا 40 لوگ گر چکے ہیں، حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پولس ذرائع نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کنویں میں گرنے والے ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں کم از کم 24 افراد جو اس کے آس پاس جمع ہوئے تھے کیچڑ نیچے گرنے کی وجہ سے وہ کنواں میں گر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کنواں بہت پرانا ہے اور یہ پانی سے بھرا ہوا ہے۔

اندھیرے کی وجہ سے راحت رسانی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے لائٹس اور جے سی بی مشینوں وغیرہ کی مدد سے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ رات دس بجے تک، گنج باسودہ کے ایک درجن سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں اسکول کھولنے کا اعلان

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج ودیشہ میں تھے اور وہ اس واقعے سے متعلق مسلسل معلومات لے رہے ہیں۔

انہوں نے فوری طور پر وزیر انچارج وشواس سارنگی کو بھی موقع پر روانہ کیا اور چیف سیکرٹری اور پولس کے ڈائریکٹر جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.