ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: سڑک حادثے میں ایک درجن افراد زخمی - کولارس تھانے کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ

شیوپوری کے علاقے کولارس تھانے کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل سوار کو بچانے کے سبب بس پلٹ گئی اور اس حادثے میں تقریباً 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: سڑک حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:26 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے کولارس تھانہ علاقے کے گرودوارے کے قریب سڑک حادثے میں ایک درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں پہلے کولارس صحت مرکز لے جایا گیا جہاں 3 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شیوپوری ضلعی اسپتال روانہ کیا گیا۔

مدھیہ پردیش: سڑک حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی

موصولہ اطلاعات کے مطابق بس ڈبرا سے شیوپوری کے راستے احمدآباد جا رہی تھی، تھانہ کولارس علاقے کے گردوارے کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار کو بچانے کے چکر میں بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: بھنڈ میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں میٹنگ

جس کے بعد آس پاس کے لوگ شور شرابہ سن کر جائے وقوع پر پہنچے اور بس میں سوار مسافروں کو باہر نکالا۔

جس کے بعد کولارس پولیس جائے وقوع پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔

وہیں اس حادثے میں 3 مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کیا گیا۔ ساتھ ہی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے اور زخمیوں میں موٹر سائیکل سوار بھی شامل ہے جسے قریب کے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.