ETV Bharat / state

انجینئرز کم قیمت والے ڈرون بنانے کے لیے آگے آئیں: مودی - Modi says Engineers come forward to build low-cost drones

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'سائنس دانوں، انجینئروں، سافٹ وئیر بنانے والوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو بھارت میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔'

انجینئرز کم قیمت والے ڈرون بنانے کے لیے آگے آئیں: مودی

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 7:34 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'ڈرون بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔'

مودی نے سائنسدانوں، انجینئرز، سافٹ وئیر ڈویلپرز اور اسٹارٹ یونٹوں سے ملک میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کی اپیل کی۔

نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے ہردا میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم ملکیتی اسکیم کے تحت اپنی جائیداد کا ای کارڈ حاصل کرنے والے مستفیدین سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی پنچایتی راج محکمہ اس اسکیم میں لوگوں کے گھر اور آبادی کی زمین کے سروے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مودی نے کہا کہ 'حکومت نے ملک میں ڈرون اور ڈرون پرزوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی) متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا 'ہندوستان میں ڈرون بنانے کے لیے ایک پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان میں بڑی تعداد میں جدید ڈرون بنانا اور ملک کو اس میدان میں خود انحصار بنانا ہے۔'

مودی نے کہا 'سائنس دانوں، انجینئروں، سافٹ وئیر بنانے والوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو ہندوستان میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔'

زراعت، ادویات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سروے اور بہت سے دوسرے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ڈرون ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا: مودی

حکومت نے پچھلے مہینے خود کفیل ہندوستان اسکیم کے تحت ڈرون اور ڈرون پرزوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا۔ اس میں سرمایہ کاروں کو تین سالوں میں مجموعی پیداوار سے متعلقہ سرمایہ کاری کے لیے 120 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ رقم سال 2020-21 میں ملک میں اس شعبے کے تمام صنعت کاروں کے کل کاروبار کے دو گنا کے قریب ہے۔ اس اسکیم کے تحت، مینوفیکچررز اپنے بنائے ہوئے ویلیو ایڈیشن کے 20 فیصد تک مراعات حاصل کریں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.