ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود نے آج پریس کانفرنس کرکے الٹیمیٹم دیا ہے کہ این پی آر کی وہ واضح طور پر مخالفت کریں گے-
ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ این پی آر کو لے کر گزٹ نوٹیفیکیشن کو رد کیا جانا چاہیے-
انہوں نے کہا کہ 'اگر این پی آر نافذ کیا جاتا ہے تو اس کے خلاف احتجاج مزید تیز ہوگا، اور بھوپال میں 24 سے 30 فروری کے درمیان میٹنگ کرکے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو میمورنڈم دیا جائے گا-'
عارف مسعود نے گھروں کے باہر نو سی اے اے اور نو این پی آر جیسے سلوگن چسپاں کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
عارف مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو میمورنڈم نہ دے کر اسے خارج کرنے کی مانگ کی جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کی ہر گھر کے باہر سلوگن لکھنے کی درخواست کی جائے گی کہ 'ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے'-