بھوپال: آزادی کا امرت میوتسو کے تحت بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے آج شبن چوراہہ،جہانگیرہ آباد اور بدھ وارہ چوراہہ پر قومی پرچم کو ترنگا اور مجاہدین آزادی کی تصاویریں مفت تقسیم کیں۔ شبن چوراہے پر 300 اسکول کے بچوں کو قومی پرچم ترنگا اور مجاہدین آزادی کے تقسیم کئے گئے۔ tiranga and photos of freedom fighter
اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 70سال تک ترنگے کو اپنے دفتر پر نہیں لگانے والے آج ملک کے جھنڈے کو بیچ رہے ہیں۔رکن اسمبلی خریدنے کے لئے ان کے پاس بھرپور پیسے ہیں لیکن قومی ترنگے کو مفت عام لوگوں کو دینے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔آج عام آدمی سے جھنڈے کے نام پر پیسے اکٹھا کر رہے ہیں۔اسی پیسے سے کون سی ریاست میں رکن اسمبلی خریدیں گے یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو عوام کو بتا دینا چاہیے۔
رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ کانگریس ترنگے کا احترام کرتی ہے۔کانگریس کی تاریخ ہے جب انگریزوں کے ساتھ آزادی کی لڑائی لڑی جارہی تھی تب ہمارے مجاہدین آزادی ترنگا جھنڈا ہاتھ میں لیکر چلتے تھے۔جس پر انگریز ان کے سینے پر گولی مارتے تھے اور جب بھی وہ (ہمارے مجاہدین آزادی)ترنگے جھنڈے کو اپنے سینے سے لگا کر رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا آج یہ ترنگا مفت دینے کا مقصد یہ ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بھی غریب سے غریب شخص اپنے گھر پر ترنگا اور اپنی پسند کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والے مجاہد آزادی کا فوٹو بھی لگا سکیں۔ لوگوں كے دلوں میں اپنےملك كے لئے جوش و جذبے میں كوئی كمی نہیں آئی ہے۔ ان میں پہلے سے زیادہ حب الوطنی كا جذبہ پیدا ہو گیا ہے لیكن سیاسی فائدہ اٹھانے والوں كو یہ سب چیزیں نظر نہیں آ سكتی ہے ۔