ETV Bharat / state

Muslim Clerics Reaction On Yoga مسلم تنظیموں اور رہنماوں کا یوگا پر ردعمل

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 6:16 PM IST

مدارس کے یوگا کی تعلیم کو لے کر دیئے گئے بیان کے بعد مسلم طبقہ میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مسلمانوں نے کہا کہ ہماری پانچ وقت کی نماز یوگا سے کم نہیں ہے۔

مسلم تنظیموں اور رہنماوں کا یوگا پر ردعمل

بھوپال: مدھیہ پردیش میں فرضی مدارس کے نام پر کروڑوں کے غبن اور حکومت کے ذریعہ مدارس کا ریاستی سطح پر سروے کرنے کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں ہوا تھا کہ صوبے کے مدارس میں یوگا کی تعلیم کو لے کر سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ صوبہ کے مدارس میں یوگا کی تعلیم کو لے کر سیاسی گھماسان اس وقت شروع ہوا جب مدھیہ پردیش یوگا کمیشن کے چیئرمین وید پرکاش شرم نے یوگا کو صحت کے لئے وقت کی ضرورت سے تعبیر کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے ساتھ مدارس کا حصہ بھلانے کا بیان دیا۔ وہیں مدھیہ پردیش علماء بورڈ اور مدھیہ پردیش مائنورٹی یونائیٹڈ اورگنائزیشن نے حکومت کے اقدام کو انتخابی سال میں ووٹ پولرائز کرنی کی سیاست سے تعبیر کیا ہے۔

مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ مدارس کے چیئرمین وید پرکاش نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یوگا نصاب کا حصہ بنے۔ یوگا کی نصاب میں شامل ہونے سے طلباء کی نہ ضرف جسمانی بلکہ ذہنی نشونما ہوگی۔ اس معاملے کو لے کر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کریں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مدھیہ پردیش کے سبھی تعلیمی اداروں میں ہوگا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب ہم اسکولوں کی بات کرتے ہیں تو اس میں سبھی شامل ہو جاتے ہیں۔ یوگا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق صحت سے ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ جب یہ تجزیہ یو این او (UNO) میں آئی تو دنیا کے 178 ممالک نے اس کو منظوری دی تھی۔ مدارس میں بھی ہم یوگا کی تعلیم دیں گے اور ان سے گزارش کریں گے کہ وہ بھی یوگا کو اپنائیں۔

وہیں مدھیہ پردیش مائنارٹیز یونائیٹڈ آرگنائزیشن کے صدر عبدالنفیس کہتے ہیں کہ مدارس کے بچے نماز پڑھتے ہیں۔نماز سے بہتر جسم کے لئے کوئی ایکسرسائز نہیں ہوتی ہے۔اس بات کو میں نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ سائنس نے بھی نماز کو جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے بہترین ایکسرسائز قرار دیا ہے۔ تو ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا سرکار سرکاری اسکولوں میں جسمانی تندرستی کے نام پر نماز کو نافذ کریں گی۔ دراصل یہ سرکار پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ اس لئے عوام کو گمراہ کرنے اور قوم کے بیچ اختلافات پیدا کرنے کے لئے اس طرح کا کام کر رہی ہے لیکن عوام اب ان کے سارے مکر و فریب کو سمجھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Yog Centres In Madarasas مدھیہ پردیش کے مدرسوں میں بھی یوگا سینٹر؟

مدھیہ پردیش علماء بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت آئین کے خلاف کام کر رہی ہے۔ یہ ملک آئین سے چلے گا کسی خاص نظریے سے نہیں۔ کبھی رام راج لانے کی بات کہی جاتی ہے تو کبھی ہندو راشٹر بنانے کی بات ہوتی ہے۔ جو لوگ آئین کے خلاف کام کر رہے ہیں حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.