ETV Bharat / state

Prakash Parv: اندور میں پرکاش پرو پر محبت اور بھائی چارے کا پیغام - message of brotherhood from indore

مسلم سماج ہر سال اندور شہر میں سکھ سماج کے گرونانک دیو کے پرکاش پرو (Guru Nanak Dev Prakash Parv) کے موقع پر نکلنے والے جلوس کا استقبال کرتے ہیں مگر انتظامیہ نے اس بار اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دی جس پر مسلمانوں نے گرو دوارہ پہنچ کر گل پوشی کی اور محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

Prakash Parv: اندور میں پرکاش پرو کے موقع پر محبت اور بھائی چارے کا پیغام

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 7:36 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مسلم سماج ہر سال سکھ سماج کے نکلنے والے جلوس کا اسٹیج سے استقبال کرتے ہیں مگر اس سال انتظامیہ نے اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دی جس پر مسلم سماج کے کچھ افراد گرودوارہ پہنچ کر سکھ سماج کا استقبال کیا۔

Guru Nanak Prakash Parv: اندور میں پرکاش پرو کے موقع پر محبت اور بھائی چارے کا پیغام

دراصل مسلم سماج ہر سال اندور شہر میں سکھ سماج کے گرونانک دیو کے پرکاش پرو کے موقع پر نکلنے والے جلوس کا استقبال کرتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس بار اسٹیج کی اجازت نہیں دی جس پر مسلمانوں نے گرودوارہ پہنچ کر گل پوشی کی۔

اس دوران دونوں سماج نے انسانیت اور بھائی چارے کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے بات کہی۔

سماجی کارکن شفیق شیخ نے کہا کہ ہم ہر سال نگر کردن کا استقبال اسٹیج سے کرتے ہیں مگر اس بار انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تو ہم گرودوارا پہنچے ہیں۔ سکھ سماج ہمیشہ سے ہی انسانیت کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتا رہا ہے۔

وہیں گرو گووند سبھا کے سیکرٹری جسبیر سنگھ گاندھی نے کہا کہ آج مسلم سماج کے لوگ گرودوا پہنچے ہیں۔ استقبال کے بعد تبادلہ خیال کیا گیا اور سبھی نے انسانیت اور بھائی چارے کی بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کووند نے گرونانک دیو کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو مبارکباد دی

اس موقع پر صحافی جاوید عالم نے کہا کہ ہم لوگ گرودوارہ میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر پہنچے ہیں اور ہم ملک توڑنے والے کسی بھی شرپسند کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ محبت کے پیغام کو عام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.