بھوپال: مدھیہ پردیش میں وقف کی املاک پر غیرقانونی قبضہ کے حوالے راشٹریہ الپ سنکھیک مسلم کلیان سنگٹھن نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ جس میں وقف املاک کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے تنظیم ضلع صدر شفیع محمد چشتی اور قاضی سید دلشاد نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلی کے نام پیش کردہ میمورنڈم میں کہا ہے کہ 'مدھیہ پردیش میں لاکھوں کروڑوں روپے کی وقفیہ املاک پر زمین مافیاؤں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے۔ تاہم مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے تمام اضلاع کے ذمہ داران نے مدھیہ پردیش وقف بورڈ کو خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔ لیکن کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ تنظیم نے وزیر اعلیٰ سے وقت جائیدادوں کے تحفظ اور درگاہوں، مساجد اور قبرستانوں کی حد بندی کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔