کانگریس پارٹی نے پولیس کے ذریعہ دلت جوڑے کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیا۔
ڈسٹرکٹ کانگریس نے کلکٹر ایس ایل آر راجیش سروٹے کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور متعلقہ ملازمین اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس دوران کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
میمورنڈم میں بتایا گیا تھا کہ بی جے پی حکومت کے دوران بہت سارے دلتوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔
تمام قصوروار پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس پر کورونا کا اثر
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر گوری شنکر سوریہ ونشی ، سابق رکن اسمبلی رام لال مالویہ ، سرپنچ کالورام ، ہری سنگھ ، مہاربن سنگھ ، دھرمیندر مالویہ ، پرہلاد سوریہ ونشی ، جگدیش چندر اور دیگر موجود وغرہ تھے۔