ETV Bharat / state

ملک کی صورتحال پر منظر بھوپالی کی نظم - خصوصی طبقہ

ریاست مدھیہ پردیش اور ملک کے ممتاز شاعر منظر بھوپالی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ آج ملک میں جس طرح سے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ اس پر ہمیں صبر کرنا ہے کیونکہ قرآن خود کہتا ہے صبر کرو ,ہمارا مشن صرف محبت ہے، ہمیں صبر کرنا ہے ہم صبر کریں گے تو یہ لوگ تباہی کے دور میں چلے جائیں گے اس موقع پر منظر بھوپالی نے اپنی ایک بہترین نظم پیش کی-

ملک کی صورتحال پر منظر بھوپالی کی نظم
ملک کی صورتحال پر منظر بھوپالی کی نظم
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 4:35 PM IST

Updated : Sep 21, 2020, 7:30 PM IST

ملک کے مشہور شاعر منظر بھوپالی نے آج کے حالات اور ایک خصوصی طبقہ کو نشانہ بنائے جانے پر اپنی نظم لوگوں کو سنائیں

ملک کی صورتحال پر منظر بھوپالی کی نظم

نفرتیں چھوڑ کر ہم پیار کا اظہار کریں

آؤ پھر پیار کریں، آو پھر پیار کریں

نفرت آنسو آہوں کے سوا کیا دیں گے

یہ تو چھریاں ہیں کراہوں کے سوا کیا دیں گے

گیان کے سائے میں کبھی پھول نہیں کھل سکتے

ان اندھیروں میں کبھی چاند نہیں مل سکتی


آؤ اب پیار سے روشن در و دیوار کریں
آؤ پھر پیار کریں، آؤ پھر پیار کریں


گھر جلائے جاتے ہیں انسان جلائے جاتے ہیں
آگ میں گیتا اور قرآن جلائے جاتے ہیں


آدمیت بھی ہے شرمندہ ہوئے ہیں وہ کام
دھرم کے نام پہ کرتے ہیں بد نام


دھرم تو کہتا ہے دشمن کو بھی پیار کرو
آؤ پھر پیار کریں، آو پیار کریں


بات سمجھتے ہی نہیں میرے گھرانے والے
سب کے دشمن ہیں فسادات کرانے والے


ان کا گھر اور بچے بھی ہیں اسی بستی میں
سوچتے کیوں نہیں یہ آگ لگانے والے


پیار کے نعروں سے ہر ذہن کو بیدار کریں
آؤ پھر پیار کریں، آؤ پھر پیار کریں


پریم کے رس میں نہایا ہوا ہے اپنا بھارت
چند لوگوں نے کیا امن و اماں کو غارت


چند لوگوں کے سبب زندگی پامال ہوئی
چند لوگوں کے سبب ماں میری بدحال ہوئی


پھر گلے مل کے چلو پیار کا اظہار کریں
آؤ پھر پیار کریں، آؤ پھر پیار کریں


ملک کے مشہور شاعر منظر بھوپالی نے آج کے حالات اور ایک خصوصی طبقہ کو نشانہ بنائے جانے پر اپنی نظم لوگوں کو سنائیں

ملک کی صورتحال پر منظر بھوپالی کی نظم

نفرتیں چھوڑ کر ہم پیار کا اظہار کریں

آؤ پھر پیار کریں، آو پھر پیار کریں

نفرت آنسو آہوں کے سوا کیا دیں گے

یہ تو چھریاں ہیں کراہوں کے سوا کیا دیں گے

گیان کے سائے میں کبھی پھول نہیں کھل سکتے

ان اندھیروں میں کبھی چاند نہیں مل سکتی


آؤ اب پیار سے روشن در و دیوار کریں
آؤ پھر پیار کریں، آؤ پھر پیار کریں


گھر جلائے جاتے ہیں انسان جلائے جاتے ہیں
آگ میں گیتا اور قرآن جلائے جاتے ہیں


آدمیت بھی ہے شرمندہ ہوئے ہیں وہ کام
دھرم کے نام پہ کرتے ہیں بد نام


دھرم تو کہتا ہے دشمن کو بھی پیار کرو
آؤ پھر پیار کریں، آو پیار کریں


بات سمجھتے ہی نہیں میرے گھرانے والے
سب کے دشمن ہیں فسادات کرانے والے


ان کا گھر اور بچے بھی ہیں اسی بستی میں
سوچتے کیوں نہیں یہ آگ لگانے والے


پیار کے نعروں سے ہر ذہن کو بیدار کریں
آؤ پھر پیار کریں، آؤ پھر پیار کریں


پریم کے رس میں نہایا ہوا ہے اپنا بھارت
چند لوگوں نے کیا امن و اماں کو غارت


چند لوگوں کے سبب زندگی پامال ہوئی
چند لوگوں کے سبب ماں میری بدحال ہوئی


پھر گلے مل کے چلو پیار کا اظہار کریں
آؤ پھر پیار کریں، آؤ پھر پیار کریں


Last Updated : Sep 21, 2020, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.