ETV Bharat / state

Ram Navami Mishap اندور کے بیلیشور مندر حادثے میں تیرہ لوگوں کی موت، وزیراعظم کا اظہار افسوس - بیلیشور مندر کی چھت گری

اندور شہر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں بیلیشور مندر میں پوجا کرتے ہوئے 24 لوگ کنویں میں گر گئے۔ اس حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے۔ راحت رسانی کا کام ابھی جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 3:28 PM IST

Updated : Mar 30, 2023, 5:51 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے جونی تھانہ علاقے میں واقع بیلیشور مندر میں رام نومی کی پوجا کے دوران مندر کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث 24 سے زائد افراد صحن میں واقع کنویں میں گرگئے۔ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے۔ اطلاع ملتے ہی جونی پولیس اسٹیشن اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت رسانی کا کام شروع کردیا ہے۔ جائے حادثہ پر 3 تھانوں سے پولیس فورس کو بھی طلب کیا گیا کیونکہ جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی بھیڑ موجود تھی۔ پولیس کمشنر اور کلکٹر سمیت تمام اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

اس وقت جو معلومات سامنے آئی ہیں ان میں 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں 2 لڑکیاں اور 3 مرد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کے ذریعے ریسکیو آپریشن کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔مندر میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر جیتو پٹواری اور علاقائی ایم ایل اے آکاش وجے ورگیہ موقع پر پہنچ گئے۔ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان اندور میں مندر حادثے کے بعد صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کلکٹر، کمشنر سمیت اعلیٰ حکام کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کرکے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ریسکیو آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ہم پوری قوت کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ نو لوگ اندر ہیں جو محفوظ ہیں۔ وہیں اس حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی بہتری کے لیے بھگوان دعا کی۔ مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اندور حادثے کے بارے میں جان کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے بات کر کے حادثے کی تازہ ترین معلومات بھی حاصل کیں۔ مودی نے کہا کہ ریاستی حکومت تیزی سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2023, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.