اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ستمبر میں مسلسل بارش سے ندی نالے عفان پر ہیں، جبکہ بستیوں میں پانی جمع ہوا ہے۔ پردیش میں جہاں اگست کے مہینے میں بارش کا انتظار ہو رہا تھا، وہیں ستمبر میں ہلکی بارش سے شروعات ہوئی لیکن گزشتہ چھتیس گھنٹوں میں صوبے کے کئی اضلاع میں زوردار بارش ہو رہی ہے۔ صنعتی شہر اندور میں مسلسل بارش سے گیارہ انچ بارش درج کی گئی ہے، جس سے ندی نالے عفان پر ہیں۔ انتظامیہ نے اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
چودہ ستمبر سے اکیس ستمبر تک تیز بارش کا امکان بھی ہے۔ موسم ماہرین ڈاکٹر دیوندر پرکاش کے مطابق کم دباؤ کا سسٹم خلیج بنگال سے تیرہ چودہ ستمبر سے سرگرم ہے، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں تیز بارش ہوگی، وہیں بھوپال ودیشاہ بیتول مالوہ اور نیماڈ میں جم کر بارش ہو رہی ہے۔ اس موقع پر چندن نگر نچلی بستی میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرے گھر میں پانی جمع ہو گیا ہے، میری بیٹی حاملہ ہے، فی الحال ابھی تک کوئی امداد یا حکومتی افسران حال چال پوچھنے نہیں پہنچا ہے۔ میں نے اپنے بچوں کو پڑوسیوں کے گھر میں منتقل کیاہے تاکہ انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔
ایک خاتون کو ٹیوب کی مدد سے ریسکیو کرنے والے نوجوانوں نے کہا کہ ہم نے ٹیوب میں بڑی مشکل سے ہوا بھری، کیونکہ صبح سے بارش ہو رہی تھی، اسی لئے تمام دکانیں بند تھیں، ابھی تک اس ٹیوب سے ہم نے تیس سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ابھی بھی کچھ لوگ گھروں میں موجود ہیں جبکہ ہم امداد کےلئے منتظر ہیں۔ مقامی کونسلر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے آئے تھے۔
مزید پڑھیں: Indore Crane Accident اندور میں کرین گرنے سے 4 زائد افراد کی موت، امدادی کام جاری
غوثیہ مسجد چندن نگر انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہر سال بارش کے چلتے ان علاقوں پانی جمع ہو جاتا ہے، ایسی صورت حال میں ہم ان کے لیے مدرسے کے دروازے کھول دیتے ہیں، تاکہ وہ اس مشکل وقت میں ایک محفوظ مقام پر رہ سکیں۔