ETV Bharat / state

Objectionable Remarks Against Shivraj Singh شیوراج سنگھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا نوجوان گرفتار - ایم پی میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر گرفتار

بھنڈ میں سوشل میڈیا پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا۔ Man arrested for objectionable Remarks in MP

شیوراج سنگھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 2:08 PM IST

بھنڈ: ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں پولیس وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے لئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نوجوان کو کل بھنڈ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بی جے پی میونسپل صدر پردیپ سنگھ بھدوریا نے شہر کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی سوشل میڈیا پر اونیش ترپاٹھی نام کے ایک نوجوان نے وزیر اعلی چوہان کے لئے قابل اعتراض الفاظ لکھے ہیں۔شہر کوتوالی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جہاں عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔

ملزم نے کہا کہ اس نے کئی ڈگریاں لی ہیں۔ سال 2007 میں بی ایڈ بھی کیا۔ اس نے 2018 میں کنٹریکٹ ٹیچر کلاس1 کا امتحان بھی پاس کر لیا۔ اتنا سب کرنے کے بعد بھی اسے تقرری نہیں ملی ہے، اس لئے اس نے اپنی ناراضگی وزیر اعلی کے خلاف ظاہر کی تھی۔ واضح رہے کہ اس پہلے ملک میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا ہے۔ جس میں بہت سی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2022 میں اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں ایک بلاک پرموکھ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ جسرانا تھانہ علاقے کے کٹینا گاؤں کے باشندہ راجیش نامی ایک شخص نے تحریر دی تھی۔ راجیش نے اس کی ایک آڈیو کلپ بھی پولیس کو سونپی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Objectionable Remarks Against PM Modi وزیر اعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایس پی رہنما گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.