رواں برس کے اکتوبر ماہ میں مہاتما گاندھی کی پئدائش کو 150 برس ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے ملک گیر سطح پر تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔
ہرعلاقے کے لوگ الگ الگ طریقے سے اپنے اپنے انداز میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ناگپور سے آئے کلاکاروں نے رنگولی کے ذریعے گاندھی جی کی زندگی سے جڑی تصاویر کو رنگولی سے بنا کر لوگوں کے سامنے پیش کر حیرت میں ڈال دیا-
لکڑی کے کارڈ بورڈ پر گاندھی جی کہ تصاویر دیکھ کر پہلی نظر میں ایسا لگے گا کہ برش کے استعمال سے یہ خوبصورت تصاویر بنائی گئی ہے لیکن آپ کو جان کر یہ حیرانی ہوگی کہ گاندھی جی کو پھر سے زندہ کرنے کی یہ کوشش صرف اور صرف رنگولی کے ذریعے کی گئی ہے-
اس رنگولی کے ذریعے گاندھی جی کی زندگی سے جڑے خاص لمحوں کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جسے ایک بار دیکھنے پر یقین نہیں ہو پاتا ہے کہ یہ تصاویر ر رنگولی کے ذریعے بنائی گئی ہے-
مہاتما گاندھی نے ملک و قوم کے لیے بے انتہا قربانیاں دے کر غلام بھارت کو انگریزوں کے ظلم وستم سے آزاد کرایا تھا۔