بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پچھلے 20 سالوں سے مدرسہ کرکٹ چیمپئن لیگ کا انعقاد ہوتا چلا آرہا ہے۔ جسے امسال بھی منعقد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے 2 سال سے کورونا وبا کے سبب اس کرکٹ چیمپئن لیگ ٹورنامنٹ کو منعقد نہیں کیا گیا تھا اب حالات سازگار ہونے پر اس کا انعقاد کیا گیا ۔اس چیمپئن لیگ ٹورنامنٹ کے رکن محمد اویس رحمانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم پچھلے 10 سالوں سے اس چیمپئن لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں اور اس سال یہ ٹورنامنٹ سینٹرل لائبریری کے گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا ہے۔ یہ چیمپئن لیگ ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس کا فائنل میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ ہمارے مدارس کے طلباء ہو یا پھر مسجد کے امام، مؤذن یا عالم، حافظ ہو یہ صرف دینی تعلیم تک ہی محدود نہیں ہے۔ بلکہ کھیل کے میدان میں بھی وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار اس ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے اپنی انٹری کروائی ہے۔اور ہم اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم سے فیس نہیں لیتے ہیں سارے انتظامات کمیٹی کی جانب سے ہوتے ہیں اور جب فائنل میچ ہوتا ہے اور اس میں جو ٹیم جیتی ہے اسے ٹرافی اور دیگر اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ Madrasa Cricket Champions League Tournament
وہیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے آئی ٹیم کے رکن حافظ محمد ماہر نے کہا کہ جس طرح کا موقع یہاں مدارس کے بچوں کو دیا جارہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس طرح کے کھیلوں سے جب ایک جگہ سب جمع ہوتے ہیں تو آپ سے بھائی چارگی اور محبت پروان چڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہوتے رہنا چاہیے اس سے مدارس کے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہیں۔ آج کا مقابلہ مدرسہ تعلیم القرآن اور مدرسہ ابن قاب کے درمیان کھلا گیا۔ مدرسہ تعلیم القرآن کے کپتان حافظ محمد ماہر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مدرسہ تعلیم القرآن نے 8 اوور میں 70 رن بنائے اور مدرسہ ابن قاب کو 71 رن بنانے کا موقع دیا، مدرسہ ابن قاب 65 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ جمعہ کے روز کھیلا جائیگا ۔ مدرسہ کرکٹ چیمپئن لیگ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ مدارس کے طلباء مسجدوں میں رہ کر دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اس دوران انہیں باہری کھیلوں کے لیے فرصت نہیں ملتی ہے اس لیے انہیں اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کچھ کر دکھانے کا موقع دیا جاتا ہے تاکہ مدارس کے طلبا بھی مین اسٹریم میں رہے۔ Madrasa Cricket Champions League Tournament
یہ بھی پڑھیں : Rahat Foundation راحت فاؤنڈیشن کی جانب سے اندور میں کل ہند مشاعرہ