شہادت امام حسینؓ سے یہ بات طاہر ہوتی ہے کہ اسلام میں باطل کے لیے کوئی بھی جگہ نہیں ہے چاہے دشمنان اسلام سر قلم کردیں لیکن اسلام میں کسی بھی قسم کی مداخلت اور اب کسی بھی شخص کی نبوت کی دعویداری برداشت نہیں۔
واقعہ کربلا کو حق و باطل کے درمیان معرکہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو اسلام کے تحفظ کے لیے لڑی گئی گی۔
یوم عاشورہ کے تحت گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی بھوپال میں ایک جانب جہاں تعزیہ اور سواری نکالی گئی وہیں بھوپال کے ایرانی ڈیرے سے ماتمی جلوس نکالا گیا۔
اس موقع پر رضا یوسفی نے کہا حضرت امام حسینؓ نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور جنگ سے انکار کیا تھا لیکن یزید کے ساتھ جو جنگ ہوئی وہ انسانیت اور امن کے لیے ہوئی تھی۔
حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے نا صرف اسلام کو بچایا ہے بلکہ آج دنیا میں جو انسانیت اور انصاف قائم ہے وہ حضرت امام حسینؓ کی بدولت ہے۔