سرکاری اطلاعات کے مطابق ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے دن 23 جون کو دوپہر 12 بجے تک تین لاکھ دو ہزار 66 لوگوں نے ویکسین لگوائی۔
یہ بھی پڑھیں:
مدھیہ پردیش میں ویکسینیشن مہم کا آغاز
ریاست میں آج صبح دس بجے 6563 ویکسین سینٹر پر ایک ساتھ ٹکہ کاری شروع ہوئی، شروع کے پہلے گھنٹے میں گیارہ بجے تک ایک لاکھ 37 ہزار 17 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ سبھی مراکز پر ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔
آپ کو بتا دیں ملک بھر میں پھیلے کورونا وبا کی دوسری لہر سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے، تاہم اب تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس کے پیش نظر حکومت نے کورونا سے عوام کی تحفظ کے لیے 21 تا 30 جون تک ریاست کے سبھی اضلاع میں میگھا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔
یو این آئی۔