ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Urdu Academy مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے اعزازی تقرب کا انعقاد - بھوپال میں تقریب کا انعقاد

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سال 18 ادیبوں اور شاعروں کو اعزاز دیا گیا۔ جس میں 6 کل ہند ایوارڈ اور 12 صوبائی اوارڈ دیے گئے۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے اعزازی تقرب کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 4:11 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے اعزازی تقرب کا انعقاد

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام "تقریب اعزازات" منعقد کیا گیا، جس میں وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر بطور مہمان خصوصی موجود رہیں۔ ساتھ ہی ایم پی ساہتیہ اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس دوے بھی موجود رہے۔ یہ تقریب اسٹیٹ میوزیم، شیاملہ ہلز بھوپال میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام آنے والے دنوں میں منعقد ہونے والے سلسلہ اور تلاش جوہر کیلنڈر کی رسم اجرا بھی اوشا ٹھاکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

پروگرام کی مہمان خصوصی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تخلیق کاروں کا ملک کی تعمیر میں اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے تخلیق کار سماج اور ملک کے تئیں اپنی مثبت ذمہ داری کا فریضہ ضرور انجام دیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ سبھی اعزاز یافتگان کی جو محنت اور لگن ہے یہ اعزاز اسی کی علامت ہوتے ہیں کہ اس شخص نے اپنے اس تحقیقی کام میں اپنے اس ادبی سفر میں اپنی زندگی کے تجربات کو شامل کیا۔ وہ سماج اور ملک کے لیے مثال بن سکیں۔اس مقصد کو لے کر اردو اکادمی محکمہ ثقافت کے زیر نگرانی آگے بڑھ رہی ہے۔

تقریب اعزازات کی شروعات میں اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے اور اردو اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکادمی کے ذریعے ابھی تک شخصیات کو ان کی مجموعی ادبی خدمات کی بنیاد پر اعزازات دیے جارہے تھے لیکن گذشتہ مالی سال 22-2021 سے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے زبان و ادب سے متعلق مختلف اصناف پر مبنی شائع شدہ کتابوں پر کل ہند اور صوبائی اعزازات دیے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ تخلیق کاروں نے اردو ادب کی معدوم ہوتی ہوئی مختلف اصناف پر کام کرنا شروع کیا ہے اور ہمیں اس سال زیادہ تعداد میں اردو ادب کی مختلف اصناف پر مبنی کتب موصول ہوئیں۔ اس سال اردو اکادمی کے ذریعے چھ تخلیق کاروں کو ان کی کتب پر کل ہند اعزازات اور بارہ تخلیق کاروں کو صوبائی اعزازات سے نوازا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Urdu Academy بھوپال میں صوفیانہ مشاعرہ اور فکری اجلاس کا انعقاد

اس موقع پر اعزاز یافتہ شاعروں اور ادیبوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے اعزاز سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اس طرح کی حوصلہ افزائی سے ادب میں اور کام کرنے اور تحقیق کرنے میں دلچسپی بڑھتی ہے۔ اس لئے اس طرح کے اعزازات ملتے رہنا چاہیے تاکہ ادب کی مزید خدمت ہو سکے۔ واضح رہے کی مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کی زیر اہتمام اس سال 18 ادیبوں اور شاعروں کو اعزاز دیا گیا۔ جس میں 6 کل ہند ایوارڈ اور 12 صوبائی اوارڈ دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.