اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اردو اکاڈمی اور محکمہ ثقافت کی جانب سے اردو کو فروغ دینے کے مقصد سے ریاست کے تمام اضلاع میں اردو ہفتہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔Madhya Pradesh Urdu Academy And Culture Department Organise Urdu Week In All District
مدھیہ پردیش میں یوم اردو کے موقع پر یعنی 9 نومبر کو اس کا افتتاح ہوا تھا۔ اسی میں طلباء کے درمیان بیت بازی ,مضمون نگاری, غزل, مباحثہ اور خوشخطی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔اس کے پیش نظر صنعتی شہر اندور کے الحرا پبلک اسکول میں اردو ہفتہ تقریب کا آغاز ہوا۔اس میں طلباء ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔
الحیرہ پبلک اسکول کے اساتذہ محمد واصف احمد نے بتایا کی اردو ہفتے کی تقریب کی تیاریاں دو مہینوں سے کر رہے ہیں۔ اس تقریب کو لے کر طلباء میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
مزیف پڑھیں:Sir Syed Ahmad And Bhopal سرسید احمد خان کا بھوپال سے تعلق
جویریہ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ہم اردو ہفتہ تقریب میں حصہ لینے کے لئے کڑی مشق کرتے ہیں۔تمام طالب علموں میں اس کو لے کر جوش و خروش پایا جارہا ہے۔Madhya Pradesh Urdu Academy And Culture Department Organise Urdu Week In All District