پولیس ذرائع کے مطابق دیہات تھانہ علاقے کے کربلا علاقے میں ہوئے حادثے میں اٹھارہ سالہ ساکیت جھا اور بیس سالہ سنجے کشواہا کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے علاوہ پندرہ سالہ پرنو مشرا زخمی ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاع میں پتہ چلا ہے کہ یہ تینوں افراد یہاں کار چلانا سیکھ رہے تھے، تب ہی کارپلٹ گئی۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔