ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں یکم جولائی سے ویکسینیشن مہم کا آغاز: شیوراج - urdu news

شیو راج سنگھ چوہان نے دارالحکومت بھوپال سے تقریباََ 40 کلومیٹر دور سیہور ضلع صدر دفاتر کے نزدیک واقع ایک ریزورٹ میں وزراء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی سطح پرلوگوں کی ٹیکہ کاری کرنے کے لئے یہ مہم خصوصی طور پر چلائی جائے گی۔ یکم سے 3 جولائی تک جاری رہنے والی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹیاں پنچایت سطح تک زیادہ سرگرم رہیں۔

شیوراج سنگھ چوہان
شیوراج سنگھ چوہان
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 5:33 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے آج پھر وسیع پیمانے پر ٹیکہ کاری ( ویکسینیشن) پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے تین دن تک ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

شیو راج سنگھ چوہان نے دارالحکومت بھوپال سے تقریباََ 40 کلومیٹر دور سیہور ضلع صدر دفاتر کے نزدیک واقع ایک ریزورٹ میں وزراء سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی سطح پرلوگوں کی ٹیکہ کاری کرنے کے لئے یہ مہم خصوصی طور پر چلائی جائے گی۔ یکم سے 3 جولائی تک جاری رہنے والی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹیاں پنچایت سطح تک زیادہ سرگرم رہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں سیلف ہیلپ گروپس ، کورونا رضاکاروں ، جان ابھیان پریشد ، اراکین پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی ، ، مختلف عوامی نمائندوں اور انتظامی عملہ بھی ویکسینیشن مہم میں مصروف ہو جائے ۔

ریاست کی آبادی ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ ہے اور یہاں بھی ویکسینیشن جنوری کے مہینے میں شروع ہوئی تھی۔ اب تک تقریبا 1.25 کروڑ خوراکیں شہریوں کو دی جا چکی ہے۔

شیو راج سنگھ نے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر امور پر بھی کام کرنے کرنے کے لئے ’خود انحصار مدھیہ پردیش‘ کے روڈ میپ کو لاگو کرنا ہو گا ۔ کورونا کے تناظر میں وزارتی گروپ کی سفارشات کو لاگو کرنا ہوگا۔

-یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.