ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: راجیہ سبھا کی تین نشستیں ایک ساتھ خالی - راجیہ سبھا انتخابات

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے تین راجیہ سبھا ممبران کی میعاد آج 9 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ لیکن فی الحال لاک ڈاؤن کی وجہ سے راجیہ سبھا انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Madhya Pradesh: Three Rajya Sabha seats will be vacant simultaneously
مدھیہ پردیش: راجیہ سبھا کی تین نشستیں ایک ساتھ خالی
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:16 PM IST

مدھیہ پردیش کی تاریخ میں پہلی بار ایسا موقع آیا ہے جب راجیہ سبھا کی تین نشستیں خالی رہیں گی۔ راجیہ سبھا کے تین ممبروں کی میعاد آج 9 اپریل کو ختم ہورہی ہے، لیکن ریاست میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔

فی الحال یہ خیال کیا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل کو ختم نہیں ہوگی اور اس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ اس موضوع پر بھی مسلسل تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے راجیہ سبھا انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Madhya Pradesh: Three Rajya Sabha seats will be vacant simultaneously
مدھیہ پردیش: راجیہ سبھا کی تین نشستیں ایک ساتھ خالی

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے تین رکن پارلیمان، سینیئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ، بی جے پی کے سینیئر لیڈر پربھات جھا اور ستیہ نارائن جٹیا کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔

راجیہ سبھا کی ان تینوں نشستوں کے لئے انتخابات 26 مارچ کو ہونا تھا، لیکن کرونا کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے انہیں ملتوی کردیا گیا ہے۔ انتخابات کی تاریخ کیا ہوگی ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اسی دوران مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ 12 ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں راجیہ سبھا کی نشستیں خالی ہوں گی، یعنی ان ریاستوں کی راجیہ سبھا نشستوں کا دورانیہ بھی 9 اپریل کو ریاستی سیٹوں کے ساتھ خالی ہو رہا ہے۔ ان ریاستوں میں گجرات ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، ہماچل پردیش اور منی پور شامل ہیں۔

رواں ماہ راجیہ سبھا کی 55 نشستیں خالی ہورہی ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے دگ وجے سنگھ اور جیوتی رادتیہ سندھیا کو راجیہ سبھا ممبر بنانے کے لئے اپنی اپنی پارٹیوں سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ لیکن اب انتظار بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ دگ وجے سنگھ کے علاوہ کانگریس پارٹی نے پھول سنگھ بریا کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ بی جے پی نے سندھیا کے علاوہ سومیر سنگھ سولنکی کو بھی نامزد کیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں فی الحال جس طرح کے حالات نظر آرہے ہیں اس کے پیش نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ جون سے پہلے راجیہ سبھا انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کی مدت ایک بار پھر کئی شہروں میں بڑھائی جا سکتی ہے، جب تک کہ کورونا پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.