کورونا کے بڑھتے قہر کے چلتے ریاست کے سبھی اضلاع کی فیورکلینک میں کورونا ٹیسٹ کے انتظام کو بہتر بنایا جائے گا اور کووڈ سینٹر میں اچھے انتظامات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں بڑھتے کورونا کے قہر کے چلتے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سبھی ضلعوں کی فیور کلینک میں کورونا ٹیسٹ میں اضافہ کیا جائے گا، ضلع میں کووڈ سینٹر کو شروع کیا جائے گا، جہاں ایمبولنس اور دیگر انتظامات بھی مہیا کروائی جائیں گے، تاکہ ہوم آئسولیشن میں جن لوگوں کو رکھا گیا ہے ان کی مانیٹرنگ کی جاسکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہیں اسپتالوں میں ضرورت کے حساب سے بستر اور دوائیوں کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔جہاں زیادہ انفیکشن ہے وہاں ہم سروے بھی کریں گے۔اور نئے کووڈ اسپتال کون سے ہو سکتے ہیں ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔سبھی ضلع کے کلیکٹرس کو کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے ضلعوں میں کووڈ اسپتالوں کا انتظام کریں۔کیونکہ سبھی ریاستوں کے ساتھ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کی تعداد 301 سے 703 ہوا اور اب ریاست میں کورونا کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔آج صوبے میں 2281 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 34 لوگوں کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ اور دارالحکومت بھوپال میں 234 مثبت مریض سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد اسپتالوں کے آئی سی یو میں جگہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو واپس لوٹ کر آنا پڑ رہا ہے ۔بھوپال کے بڑے کووڈ اسپتالوں کے جنرل واٹ 80 فیصد بھر چوکے ہیں۔