ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں اسکول کھولنے کا اعلان

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 5:55 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اسکول 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ 26 جولائی سے کھولے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ سیواج سنگھ چوہان نے کیا۔

madhya pradesh school reopen from 26th july
مدھیہ پردیش میں اسکول کھولنے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ 26 جولائی سے اسکول کھل جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔

دیکھیں ویڈیو

وزیر اعلیٰ نے کہاں کہ ہفتے میں ایک دن ایک بیچ آئے گا اور دوسرے دن دوسرا بیچ آئے گا۔ اسی حساب سے کالج نصف صلاحیت کے ساتھ مرحلہ وار شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے حکمت عملی بنا رہے ہیں اور صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے عوام اگر کووڈ۔19 کی گائیڈ لائن پر اچھی طرح سے عمل کرتے ہیں تو ہم نویں دسویں اور باالترتیب چھٹویں سے آٹھویں اور پہلی سے پانچویں تک کلاسز بھی شروع کرنے کا عمل شروع کریں گے تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیس میں ابھی کورونا کنٹرول میں ہے اور ہم صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی 20 کے آس پاس مثبت معاملہ آرہے ہیں اور فعل کیس 250 کے آس پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیسری لہر سے نپٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کورونا قابو میں ہے اس لیے ہم تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.