ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: زرعی قوانین کو صحیح قرار دینے کے لیے وزرا پریس کانفرس کریں گے

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ ریاست کے وزرا اپنے آبائی ضلعوں میں پریس کانفرنس کریں گے تاکہ نئے زرعی قوانین کے بارے میں 'غلط معلومات' کا مقابلہ کیا جاسکے۔

مدھیہ پردیش: زرعی قانون کو صحیح قرار دینے وزرا پریس کانفرس کریں گے

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 8:26 AM IST

نروتم مشرا نے مزید کہا کہ کسانوں کو زراعت کے شعبے سے متعلق سرکاری اسکیمز کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ریاست بھر میں کسانوں کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ زرعی قوانین پر کسانوں اور مرکزی حکومت کے مابین تعطل برقرار ہے جہاں کسان اپنے مطالبات پر قائم ہیں تو حکومت نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ کسی بھی قیمت پر قانون واپس نہیں لیا جائے گا۔

دہلی بارڈر پر زرعی قوانین کے خلاف کسان 20 دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، آج ان کے احتجاج کا 21 واں دن ہے، اگر کسان زرعی قوانین سے دستبرداری کے بارے میں اٹل ہیں تو حکومت ترمیم کی تجویز کر رہی ہے۔ کسان یکسر حکومت کی تجویز کو مسترد کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی تحریک کو بھی تیز کر رہے ہیں۔ کسانوں نے بدھ کے روز دہلی نوئیڈا کو ملانے والی چلہ سرحد کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان تنظیموں کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو باہر سے آنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ کسان تحریک میں حصہ لینے کے لیے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت انہیں روک رہی ہے۔ یہ حکومت کسانوں کی بات نہیں کرتی بس ٹال مٹول کرتی ہے، کسانوں نے کہا کہ یہ حکومت امبانی اور اڈانی کی حکومت ہے۔ ہم اسے اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے احتجاج کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.