ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Jamiat e Ulema on National Anthem: قومی ترانہ گائے جانے کے لیے احکام جاری کرنا مسلمانوں کی وفاداری پر شک کرنا ہے - مدھیہ پردیش جمیعتہ علماء کے صدر مولانا محمد ہارون

یوپی کے بعد شروع ہوئے مدھیہ پردیش میں قومی ترانے 'جن گن من' کو مدارس میں گائے جانے کو لے کر سیاست جاری ہے۔ اس پر جمیعۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کے احکام جاری کرنا مسلمانوں کے اپنے ملک سے محبت کرنے پر شک کرنے جیسا ہے Maulana Muhammad Haroon, President of Madhya Pradesh Jamiat Ulema۔

Madhya Pradesh Jamiat Ulema
Madhya Pradesh Jamiat Ulema
author img

By

Published : May 17, 2022, 8:11 PM IST

بھوپال: ریاست اترپردیش کے بعد مدھیہ پردیش میں قومی ترانے 'جن گن من' کو مدارس میں گائے جانے کو لے کر سیاست زوروں پر جاری ہے۔ بی جے پی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ جو ہندوستان میں رہے گا اسے ملک کے آئین کے مطابق چلنا ہوگا، اس لیے دیگر اداروں کے ساتھ مدارس میں بھی قومی ترانے کو گایا جائے Madhya Pradesh Jamiat e Ulema on National Anthem۔

ویڈیو دیکھیے۔

قومی ترانے کو لے کر چل رہی سیاست پر مدھیہ پردیش جمعیت علماء کے صدر حاجی محمد ہارون نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانہ گانے کے لیے کوئی احکام جاری کرتا ہے تو وہ سب کے لیے ہو، اگر صرف مدرسوں کی طرف انگلی اٹھائی جاتی ہے تو وہ ہمارے یعنی مسلمانوں کے ملک کے لیے محبت پر شک کرنے کے برابر ہے۔ اسی بات سے ہم کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ قومی ترانہ کو جو پڑھنا چاہے وہ پڑھے جو نہ پڑھنا چاہیے نہ پڑھے۔ یہ ان کی مرضی پر ہے۔

وہی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو ایسے احکام جاری کرنا ہے تو وہ صرف مسلمانوں کو یا مدرسوں کو لیکر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس طرح کے احکام حکومت سب کے لیے نافذ کرے، حاجی محمد ہارون نے کہا حکومت کو مدارس کا اتنا ہی خیال ہے تو مدارس کی جو امداد حکومت پچھلے چھ سالوں سے روک رکھی ہے اسے مدارس کو دینا چاہیے کیونکہ مدارس کو امداد نہ ملنے سے مدھیہ پردیش کے مدارس بڑی تعداد میں معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ امداد نہ ملنے سے کچھ مدارس بند ہو چکے ہیں اور کچھ مدارس بند ہونے کے دہانے پر ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وقت ہے کہ مدارس کو جدید ہونا چاہیے اقلیتی اداروں کی مدد ہونا چاہیے جو نہیں ہو رہی ہے۔ اور بس مدرسوں پر انگلی اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مسلم اداروں، مدرسوں میں پہلے سے ہی قومی ترانہ اور سارے جہاں سے اچھا گایا جاتا ہے اور آگے بھی گایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.