بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے قبائلی طبقہ کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ قبائلی طبقے کی بیٹیوں کو بھیلا پھسلا کر ان سے شادیاں کرتے ہیں اور ان کی زمینوں کو بھی ہڑپ لیتے ہیں۔ Madhya Pradesh Home Minister Narottam Mishra On Love Jihad
ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کے ذریعہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اب ملک میں 4 بیویاں اور 24 بچوں والا معاملہ نہیں چلے گا۔ وہی شیوراج سنگھ چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ اب یکساں سول کوڈ کو نافذ کرکے ایک بیوی اور دو بچے والا قانون لانے کا بالکل صحیح وقت آ گیا ہے۔
اس پر ریاست مدھیہ پردیش کے کانگریس کے سینئر لیڈر گوویند سنگھ نے کہا تھا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی من مرضی کے تحت حکومت چلا رہی ہے اور طرح طرح کے قانون لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا جس میں بھارتی جنتا پارٹی نے لو جہاد پر بھی قانون لانے کی بات کہی ہے اور اسی کے تحت کئی لوگوں کو جیلوں میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔ اس لیے ریاست میں جب کانگریس کی حکومت آئے گی تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ لائے گئے تمام ایسے قانون جس میں لو جہاد بھی شامل ہے۔ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Home Minister پروفیسر فرحت خان کی متنازع کتاب کی تحقیقات کی ہدایت
اس پر بھارتی جنتا پارٹی کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہاکہ محترم گووند سنگھ جی آپ کے بارے میں کیا کہنا ہے۔انہیں کچھ معلوم نہیں ہے۔ آپ جب لو جہاد پر مطالعہ کریں گے تو آپ کو سمجھ میں آئے گا کہ لو کرنے پر روک نہیں ہے۔ وہ لوگ جو نام ،ذات بدل کر اور مذہب بدل کر لو جہادی کرتے ہیں۔ وہ لو جہاد کہلاتا ہے۔ اب یہ ریاست مدھیہ پردیش میں ممکن نہیں ہے۔ ہم ریاست مدھیہ پردیش میں آنے والے دو چار سالوں میں یہ حالات پیدا کر دیں گے کہ جو لؤ جہاد والے ہیں لو جہاد کرنے سے تو دور لو جہاد کے نام سے ہی کانپنے لگے ۔Madhya Pradesh Home Minister Narottam Mishra On Love Jihad