سماجی تنظیم سمپیتھی فاؤنڈیشن کا قیام سنہ 2018 میں عمل میں آیا تھا، اس فاؤنڈیشن کا مقصد مسلم معاشرے میں تعلیمی بیداری کے ساتھ ساتھ روزگار اور دیگر مسائل میں بیداری پیدا کرنا ہے- اسی کے تحت آج سمپیتھی فاؤنڈیشن نے 45 ایسے بچوں کا انتخاب کیا جن کے والد نہیں ہیں یا پھر یہ بچے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔
ایسے بچوں کو منتخب کر کے انہیں کتابیں، یونیفارم اور اسکول بیگ کے ساتھ ساتھ اسکول فیس بھی جمع کی جاتی ہیں اور جو بھی بچہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کی تعلیم کا پورا خرچ بھی سمپیتھی فاؤنڈیشن اٹھاتی ہے۔