ETV Bharat / state

گیس متاثرہ بیوہ خواتین کو پنشن دینے کا اعلان - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بھوپال گیس سانحہ کی بیواؤں کو ایک ہزار روپے کی اضافی پنشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے یہ پنشن 2019 سے بند کر دی تھی۔

madhya pradesh govt announced for gas tragedy affected widows
گیس متاثرہ بیوہ خواتین کو پنشن دینے کا اعلان
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 5:18 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 1984 میں بھوپال گیس سانحہ میں جو خواتین بیوہ ہوگئی تھیں، انہیں ہر ماہ ایک ہزار روپے کی اضافی پنشن ادا کی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

یہ پنشن ان خواتین کو دی جائے گی جن کے شوہر بھوپال گیس سانحہ میں ہلاک ہو چکے ہیں اور آج بڑی مشکلات سے زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔

گیس متاثرین کی تنظیم کی ذمہ دار رچنا ڈنگرا نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ان بیواؤں کی یہ پنشن بند تھی اور یہ خواتین کورونا کے وقت بہت مشکلات سے گزری ہیں۔

پہلے 2016 سے 2017 تک ان کی پینشن بند رہی اور اس کا ایریئرس نہیں دیا گیا اور پھر 2019 میں یہ پنشن پھر بند کر دی گئی اور بتایا جا رہا ہے اب اس کا بھی ایریئرس نہیں دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ 415 اور گیس متاثرہ بیوائیں ہیں جنہیں اس بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

کل ملا کر یہ صرف حکومت کی سیاست ہے کہ جس وزیراعلی نے 2011 میں ان خواتین سے راکھی بندھوائی تھی اور یقین دہانی کی تھی کہ وہ اپنی بہنوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہونے دیں گے، لیکن گزشتہ چار سالوں سے ان ضرورتمند بیواؤں کی پینشن تھی اور ہم یقین تبھی کریں گے جب ان کے کھاتوں میں پیسہ جمع ہوگا، لیکن جس طرح کا پینشن کا بجٹ نظر آرہا ہے اس سے یہی لگتا ہے کی جو بیوہ خواتین بچی ہیں انہیں اس پینشن کا فائدہ نہیں مل پائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.