ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: دگ وجے سنگھ کی بی جے پی پر تنقید - بھارتیہ جنتا پارٹی

مدھیہ پردیش کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں لگاتار جرائم بڑھ رہے ہیں اور حکومت اس پر قدغن لگانے میں ناکام ہے۔

digvijay singh
digvijay singh
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 3:20 PM IST

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت ہو رہی ہے لیکن حکومت اس پر قابو کرنے مین ناکام ہے۔

دگ وجے سنگھ

انہوں نے کہا کہ 'ابھی کچھ دنوں قبل ضلع منڈلہ، پیپریا، جاورا اور بھوپال میں قتل کی واردات ہوئی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے تو وہیں بھوپال کے سینیئر صحافی پر بھی جان لیوا حملہ کیا گیا اور یہ سب بی جے پی حکومت میں ہو رہا ہے۔

دگ وجے سنگھ نے مزید کہا جب ہم ان سب معاملات پر شیوراج سنگھ چوہان سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ ملاقات کے لیے ہمیں وقت نہیں دینے معذرت کرتے ہیں۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ 'شیوراج سنگھ صرف اپنی کرسی بچانے کی فکر میں ہوتے ہیں، دگ وجے سنگھ نے مطالبہ کیا کہ جو بھی قتل کے معاملات پیش آئے ہیں اس کی تحقیقات کی جائے اور مظلوموں کو انصاف دلایا جائے۔

دگ وجے سنگھ نے مزید کہا کہ 'کانگریس کی کمل ناتھ حکومت جب اقتدار میں تھی تو جرائم میں کمی تھی۔

انہوں نے کہا شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کی ہم کانگریس کی حکومت نہیں گراتے تو ہم سب برباد ہو جاتے، اس بیان پر دگ وجے سنگھ نے کہا ہم سب میں وہ لوگ شامل ہیں جو زمین مافیا، ریت مافیا اور جرائم کرنے والے شامل ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں پھل پھول رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.