ETV Bharat / state

Dam Victims Protest in Indore مدھیہ پردیش ڈیم متاثرین کا احتجاج جاری - نرمدا بچاؤ آندولن

نرمدا بچاؤ آندولن کی رہنما میگھا پاٹکر کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش ڈیم متاثرین کا احتجاج نرمدا ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پرجاری ہے۔ نرمدا ڈیم کے متاثرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد از جلد معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ کہیں اور آباد ہو سکیں۔

مدھیہ پردیش ڈیم متاثرین کا احتجاج جاری
مدھیہ پردیش ڈیم متاثرین کا احتجاج جاری
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 4:24 PM IST

اندور: مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نرمدا ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر سماجی کارکن میگھا پاٹکر کی رہنمائی میں نرمدا ڈیم متاثرین کا احتجاج جاری ہے۔ سینٹرل انڈیا میں نرمدا ندی کو مدھیہ پردیش کی لائف لائن کہا جاتا ہے اور اس پر تعمیر ڈیم سے کئی ریاستوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے، وہیں بڑی تعداد میں لوگ اس ڈیم سے متاثر بھی ہیں جو بے گھر ہونے کے بعد در در بھٹک رہے ہیں۔ Madhya Pradesh Dam Victims Protest Continues

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ریاست میں ہوئے بھاری بارش کی وجہ سے ڈیم کے ایک دیوار میں اچانک دراڑ پڑ گئی، جس سے ڈیم کے ارد گرد مقیم کئی گاؤں اس کی زد میں آگئے۔ اس دوران کسی بڑے حادثے کے امکان کو دیکھتے ضلع انتظامیہ نے معاوضہ کا وعدہ کرکے تمام گاؤں کو راتوں رات خالی کرالیا، لیکن آج انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا تاکہ وہ کہیں اور مقیم ہوسکیں۔ Dam Victims Protest in Indore

مزید پڑھیں:

اس موقع پر نرمدا بچاؤ آندولن کی رہنما میگھا پاٹکر نے میڈیا کو بتایا کہ احتجاجی کوئی اور نہیں ہیں۔ بلکہ نرمدا ڈیم کے متاثرین ہیں جو اپنے معاوضے کے لیے نرمدا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر احتجاج کررہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد از جلد معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ کہیں اور مقیم ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ نرمدا ڈیم اتھارٹی کے ساتھ کئی بار بات چیت کی گئی لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے جس کے بعد احتجاج کر لئے نرمدا ڈیم کے اتھارٹی آنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.