ETV Bharat / state

Sidhi Urination Case شیوراج نے سیدھی واقعے کے متاثرہ نوجوان کے پاؤں دھوئے اور معافی بھی مانگی - سیدھی واقعے کا شکار ہونے والے متاثرہ دشمت راوت

ملک بھر میں سرخیوں میں آئے مدھیہ پردیش کے غیر انسانی سیدھی واقعہ کے متاثرہ نوجوان دشمت راوت کو آج وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے نہ صرف عزت بخشی بلکہ ان کے پاؤں دھو کر ان کے ساتھ کیے گئے غیر انسانی سلوک کے لیے معافی بھی مانگی۔ Shivraj Singh Chouhan Meets Dashmat Rawat

شیوراج نے سیدھی واقعے کے متاثرہ نوجوان کے پاؤں دھوئے اور معافی مانگی

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 3:30 PM IST

Updated : Jul 6, 2023, 8:05 PM IST

شیوراج نے سیدھی واقعے کے متاثرہ نوجوان کے پاؤں دھوئے

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سیدھی واقعہ کے متاثرہ نوجوان کے نہ صرف پاؤں دھوئے بلکہ اس پورے واقعہ کے لیے معافی بھی مانگی۔ اس سے قبل سیدھی واقعے کا شکار ہونے والے متاثرہ دشمت راوت اپنے اہل خانہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس دوران شیوراج سنگھ چوہان نے سب سے پہلے انہیں عزت کے ساتھ بٹھایا، ان کے پاؤں دھوئے، انہیں ٹیکہ لگایا اور ہار پہنایا۔ اس کے بعد وزیراعلی نے انہیں شال اور شری پھل سے نوازا۔ بعد ازاں وزیر اعلی نے انہیں اپنے پاس بٹھاکر ان سے ان کے گھر والوں کے بارے مکمل جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے ان سے ان کے ذریعہ معاش کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیراعلی نے متاثر نوجوان سے پوچھا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی تو نہیں؟ ان کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرہ نوجوان کو اپنے ساتھ ناشتہ کرانے بھی لے گئے۔

اس دوران وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انتظامیہ سمیت سب کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ غریبوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں اور جو دقت پیدا کرے گا، اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کی ذہنی پریشانی کو کم کرنے کے لیے انہوں نے اس کو اپنے پاس بلایا اور اس کے پاؤں دھوکر اپنی پیشانی سے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے غریب نارائن ہے اور عوام بھگوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرم اور ناانصافی کرنے والے کی کوئی ذات برادری یا پارٹی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: BJP Leader Urinates on Tribal Man قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والا بی جے پی لیڈر گرفتار

وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غریبوں کے تئیں انسانیت، محبت، ہمدردی اور مہربانی کا معاملہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے۔ وزیراعلی نے باقاعدہ شجرکاری کے دوران متاثرہ دشمت راوت کے ساتھ پودا لگایا۔ اس سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک ہی شعور سب میں ہے، درخت بغیر کسی تفریق کے سب کو آکسیجن دیتے ہیں، ہمیں بھی درختوں جیسا بننا چاہیے۔ وزیراعلی نے متاثرہ سے ملاقات کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہے ہیں تاکہ سب سمجھ لیں کہ مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان ہے تو جنتا بھگوان ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریاست کے ہر شہری کی عزت ان کی عزت ہے۔

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں ایک شخص نے ذہنی طور پر معذور ایک قبائلی شخص کے اوپر پیشاب کردیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے پیشاب کرنے والا ملزم بی جے پی لیڈر ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ اس معاملے پر کانگریس نے ریاست کی شیوراج حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بی جے پی لیڈر کا شرمناک فعل قرار دیا۔ دہلی سے آپ ایم ایل اے نریش بالیان نے بھی ٹویٹر پر لکھا یہ شخص بی جے پی ایم ایل اے کا براہ راست نمائندہ ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان، یہ شیطان اس غریب آدمی کے چہرے پر پیشاب نہیں بلکہ آپ کے سسٹم پر کر رہا ہے۔ چوطرفہ تنقید کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا۔ وہیں انتظامیہ نے بلڈزر سے ملزم کا گھر بھی منہدم کر دیا۔

Last Updated : Jul 6, 2023, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.