وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ویکسین لگا رہے ہیں وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ پہلا ڈوز لگانے کے بعد وقت پر دوسرا ڈوز ضرور لگائیں۔ یہ ضروری ہے اس میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ کی جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کے لیے کسی بھی طرح سے بھیڑ نہ لگائی جائے کیونکہ ویکسین سبھی کو لگے گی۔ ہم کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے اور یہ ویکسین سبھی کو مفت لگائی جائے گی۔ ہم نے اس کے لیے ویکسین کمپنی کو آرڈر دے دیے ہیں۔
شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے کہا کہ ویکسین لگانے تب ہی جائیں جب آپ لوگوں کا نمبر آئے کیونکہ اس کے لیے ہم نے پورٹل پر رجسٹریشن کا انتظام کیا ہے۔
انہوں نے کہا جب بھی ویکسینیشن سینٹر جائیں تو احتیاط کے ساتھ جائیں۔ ماسک لگانے کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو اس لیے ہم نے ویکسینیشن سینٹر الگ الگ جگہوں پر بنائے ہیں نہ کی ہسپتالوں میں۔ اس لیے سب لوگ اپنا خیال رکھے۔
شیو راج سنگھ چوہان نے عوام سے کہا ہے کہ اس ویکسین سے کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہے۔ ویکسین لگانے کے بعد تھوڑا بہت بخار آسکتا ہے، لیکن وہ بھی دوائی لینے پر اچھا ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:
کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑائی گئیں، 46 گرفتار
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ویکسین لگا چکے ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ ویکسین لگانے والے اپنا خیال رکھیں اور وہ لوگ بھی معاشرتی فاصلے کے ساتھ ماسک ضرور لگائیں۔ انہوں نے کہا یہ احتیاط کرنا بہت ضروری ہے۔