بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی راج سنگھ چوہان اس دوران صنعت کاروں کو اندور میں جنوری 2023میں ہونے والے گلوبل انوسٹر سمٹ کے لئے بھی دعوت دیں گے۔Madhya Pradesh CM Shivraj Chauhan Will Meet Industrialist In Bhopal
اس سے پہلے مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش سرمایہ کاری کے لئے دوستانہ ریاست ہے۔ وہ آج مدھیہ پردیش کی خصوصیت اور یہاں صنعتکاروں کو دی جانے ولی سہولت اور تعاون کی معلومات فراہم کرنے کے لئے ممبئی میں رہیں گے۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسٹر چوہان انفوبینس لمیٹیڈ کے افتتاحی پروگرام اور مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی امکانات پر ہونے والے سیشن میں بھی شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی مہندرا ینڈ مہندرا کے ایم ڈی اور سی ای او ڈاکٹر انیش شاہ، ہندوستان یونی لیور کے سی ای او سنجیو مہتا اور ریلائنس انڈسٹریزکے ڈائریکٹر اننت انبانی اور دھن راج ناتھ وانی، سی ایٹ ٹائرس کے ایم ڈی اننت گوینکا، یو ایس فارما کے سی ایم ڈی تپن سنگھوی، کیمیریکس لائف سائنسزکے ڈائریکٹر اے کے مشرا، اینکیوب ایتھیکل فارماکے ایم ڈی میہول شاہ، گیوفک بایوسائنس کے سی ایم ڈی جیس چوکسی اور پیرامل گروپ کی وائس چیئر پرسن ڈاکٹر سواتی پیرامل سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛MP Road Accident بیتول سڑک حادثے پر شیوراج سنگھ چوہان نے کیا تعزیت کا اظہار
وزیر اعلی فارما اور میڈیکل مینوفیکچرنگ سامان سے متعلق اکائیوں کو نصب کرنے کے امکانات پر اس علاقے میں کام کرنے والے صنعت کاروں سے خاص طور پر بات کریں گے۔ اس کے تحت گودریز، الیمبیک فارما، آدتیہ برلا گروپ، ہیرانندنی گروپ،سن فارماسٹیکلس،ٹاٹا سنس، پروکٹر اینڈ گیمبل انڈیا،لارسن اینڈ ٹوبرو، پرسیسٹینٹ سسٹم اور پنچ شیل ریئلٹی ریزرو کے سربراہوں اور اعلی اہلکاروں سے بات کریں گے۔Madhya Pradesh CM Shivraj Chauhan Will Meet Industrialist In Bhopal