ETV Bharat / state

MP CM Inaugurates Developmental Works اسلام نگر/ جگدیش پور میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح - مدھیہ پردیش میں جگہوں کے نام بدلنے کا سلسلہ

ریاست مدھیہ پردیش میں جگہوں کے نام بدلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، حال ہی میں اسلام نگر کا نام تبدیل کرکے جگدیش پور رکھا گیا جہاں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی افتتاح کیا۔

a
a
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:18 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تقریبا 22 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کر دیا گیا ہے۔ نام کی تبدیلی کے بعد تاریخی اہمیت کے حامل اس گاؤں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اس گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے اور چوہان نے 308 سال بعد جگدیش پور نام کے ویدک نعرے کے درمیان ریموٹ کا بٹن دبا کر نام کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

نقاب کشائی کے بعد وزیر اعلی نے بھومی پوجن انجام دی اور 26 کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ بھوپال ممبر آف پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور رکن اسمبلی وشنو کھتری کے ساتھ سبھی افسران اور کارکنان اس تقریب میں موجود رہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ نے کہا کہ ’’جب میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران یہاں آئی تھی تو یہاں کے لوگوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کر دیا جائے۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں یہ کام کروا دوں گی۔ یہاں کے لوگوں کو بڑا یقین تھا کہ آپ جیت گئی اور یہ کام آپ ہی کریں گی، اس معاملے میں ہمارے رکن اسمبلی بھی ہمارے ساتھ تھے۔

سادھوی نے مزید کہا کہ ’’اُس وقت کانگریس کی حکومت تھی، جب میں انتخابات میں فاتح ہوئی تو میں نے مرکز میں اپنا فرض ادا کیا اور یہاں شیواجی کا راج آیا۔ یہاں لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا اور آج یہ اسلام نگر جگدیش پور بن گیا ہے۔ آج جگدیش پور آزاد ہوگیا ہے۔ اس جگہ کے باشندوں سمیت پوری ریاست کے لوگوں کو مبارکباد۔‘‘ رکن اسمبلی وشنو کھتری نے بھگوان جگدیش کا نعرہ لگا کر اپنی بات کا آغاز کیا، کھتری نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کی وجہ سے آج جگدیش پور کو گوروں دیوس منانے کا موقع ملا۔ یہ تاریخی لمحات ہیں۔ یہ لمحہ 308 سال بعد آیا ہے۔ آج جب ایودھیا میں بھگوان شری رام کا عظیم الشان مندر بن رہا ہے اور یہاں ہماری جگہ اسلام نگر جگدیش پور بن گیا ہے۔‘‘ رکن اسمبلی وشنو کھتری نے مزید کہا کہ ’’جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو انہوں نے اس نام کی تبدیلی پر اپنا اختلاف ظاہر کیا تھا۔ اب نریندر مودی کی حکومت بننے کے بعد ہمیں یہ یوم فخر منانے کا موقع ملا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Islam Nagar village changed to Jagdishpur اسلام نگر کا نام جگدیش پور رکھے جانے پر رد عمل

واضح رہے کہ ایک وقت سے اسلام نگر - جس کا نام بی جے پی حکومت نے تبدیل کرکے جگدیش پورکر دیا ہے - کے نام کو بدلنے کا مطالبہ جاری تھا۔ اب جبکہ کی اس کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس جگہ ترقیاتی کاموں کی بھی ابتدا کی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.