ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: بی جے پی مہم سے سندھیا کا چہرہ غائب - Sindhia's face disappears from BJP campaign

مدھیہ پردیش کانگریس نے الزام لگایا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی میں جیوتی رادتیہ سندھیا کو کمتر مقام حاصل ہے جبکہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے رتبہ میں کمی آگئی ہے۔

Madhya Pradesh by-election: Sindhia's face disappears from BJP campaign
مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: بی جے پی مہم سے سندھیا کا چہرہ غائب
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 7:35 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں 3 نومبر کو ضمنی انتخابات کے تحت 28 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جس کے پیش نظر کانگریس اور بی جے پی کی انتخابی تشہیر زوروں پر ہے۔

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: بی جے پی مہم سے سندھیا کا چہرہ غائب

اسی دوران کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے جیوتی رادتیہ سندھیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کانگریسی ترجمان نریندر سلوجہ نے کہا سندھیا کی کانگریس میں بہت عزت تھی اور انہیں کئی اہم عہدوں پر فائز کیا گیا تھا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سندھیا نے پارٹی چھوڑتے وقت کہا تھا کہ اصول اور عزت کےلیے ٹکرانا ضروری ہوگا‘۔ تاہم بی جے پی میں شمولیت کے بعد ایسا لگتا تھا کہ پارٹی میں انہیں عزت دی جائے گی اور سر آنکھوں پر بیٹھایا جائے گا، لیکن ہوا بالکل اس کے الٹ۔

نریندر سلوجہ نے کہا کہ بی جے پی میں سندھیا کا مقام، عزت و مرتبہ گرتا جارہا ہے۔ پر جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں، بی جے پی میں سندھیا کو اور پیچھے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ضمنی انتخابی مہم کے پوسٹر سے سندھیا کی فوٹو کو ہٹا دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سندھیا کو انتخابی مہم کا چہرہ بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی ’معاف کرو مہاراج‘ کے نعرے پر کام کر رہی ہے۔کہیں بھی سندھیا یا ان کے حامیوں کا چہرہ اور نام کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.