ETV Bharat / state

گاندھی جی اور بابا صاحب کی آزادی کو اب ہمیں سنبھالنا ہے: کمل ناتھ - مدھیہ پردیش نیوز

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ، 'مہاتما گاندھی جی اور بابا صاحب امبیڈکر کی آزادی کو اب ہمیں سنبھالنا ہے۔'

madhya former cm kamal nath congratulated independence day
کمل ناتھ
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:31 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کی عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'اس ملک کو مہاتما گاندھی اور بابا صاحب امبیڈکر نے آزاد کرایا جسے ہمیں سنبھال کر رکھنا ہے۔'

انہوں نے کہا آج اس کی حفاظت کرنا ہمارا ہماری پہلی ذمہ داری ہے۔ تاکہ آنے والی نسلوں کو ہم جمہوریت کی مثال پیش کر سکیں۔

بابا صاحب امبیڈکر نے آئین بنایا تھا تو اس سوچ کے ساتھ کہ ایک بہتر سیاست ہوگی، لیکن آج آئین کتنے خطرے میں ہیں آپ سب کے سامنے ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'ہمارے 15 مہینے کی حکومت میں ہم نے کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں کے لیے کام کیے۔ کسانوں کا قرض معاف کیا، جس میں 27 لاکھ کے ساتھ شامل تھے۔'

انہوں نے کہا، 'نوجوانوں کے روزگار کے لیے کام شروع کیا گیا، جس میں باہر سے بھی روزگاری کی کوشش کی گئی۔'

انہوں نے کہا، 'جس سے نوجوانوں میں یقین پیدا ہوا، جس سے ان میں نیا جوش تھا۔ ہم نے ملاوٹ خوری اور زمین مافیا کے خلاف مہم شروع کی۔

صوبے میں سو روپے میں بجلی دینے کا فیصلہ لیا اور کسانوں کی بجلی پر بھی کمی کی گئی۔ نکاح اسکیم میں اضافہ کر 51 ہزار کر دیا گیا۔ بزرگوں کی پینشن 600 روپے کی گئی۔ گائے کی حفاظت کے انتظامات کیے گئے، جس میں ملک میں سب سے زیادہ گاؤشالا مدھیہ پردیش میں بنے ہیں۔ ساتھ ہی سرکاری ملازمین کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔'

مزید پڑھیں:

بھوپال: کورونا اموات کی آخری رسومات ادا کر رہا ہے بی بی ایم گروپ

انہوں نے کہا، 'میرا خواب ہے مدھیہ پردیش سب سے ترقی یافتہ صوبہ بنے، ساتھ ہی کورونا واریئرس کو بھی انہوں نے سلام پیش کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.