اس مرحلے میں صوبہ میں آٹھ پارلیمانی حلقوں مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر ، ودیشا، بھوپال اور راجگڑھ میں پولنگ ہوگی۔
رواں ماہ 23 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکیں گے، جبکہ 24 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔اسی رطیقہ سے 26 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تمام حلقوں پر 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی تمام 29 لوک سبھا سیٹوں پر کل چار مراحل میں انتخابات ہونے ہیں۔ پہلے اور ملک بھر کے چوتھے مرحلے میں چھ لوک سبھا حلقوں سیدھی ، شهڈول، جبل پور، بالاگھاٹ، منڈلا اور چھندواڑہ میں 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
پانچویں مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہا، ستنا، ریوا، کھجوراہو، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقوں میں چھ مئی کو پولنگ ہونی ہے۔
چھٹے مرحلے میں آٹھ پارلیمانی حلقوں مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر ، ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ میں 12 مئی کو پولنگ ہو گی ۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقوں دیواس، اجین، اندور، دھار ، مندسور، رتلام، كھر گونا اور کھنڈوا میں 19 مئی کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔