ریاست مدھیہ پردیش کے آگر مالوا ضلع میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گاندھی گری کا راستہ دکھاتے ہوئے ہاتھوں میں تختی پکڑا کر خیر مقدم کیا۔
دراصل انتظامیہ نے ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر سبزی فروخت کرنے والے سبزی فروشوں کو 'میں سماج کا دشمن ہوں'، 'میں کورونا کا دوست ہوں'، 'میں انتظامیہ کی مدد نہیں کروں گا' جیسے سلوگن کی تختیاں پکڑا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
تحصیلدار اوشین وکٹر، نائب تحصیلدار دیویندر دھانگڑھ، پٹواری منیش کارپینٹر، سٹی کونسل کے ملازم مکیش جگتاپ اور متعدد دیگر لوگ شہر کے مارکیٹ میں ایک ہی جگہ پر ٹھیلہ لگا کر سبزی بیچنے کے جرم میں پھول اور مالاؤں سے خیر مقدم کیا گیا۔
واضح ہو کہ ' انتظامیہ نے سسنیر کے 15 وارڈوں میں پھل اور سبزی بیچنے کے لئے 60 سبزی فروشوں کو پاس دیا تھا۔ ایک وارڈ میں 4 لوگوں کو گھوم گھوم کر سبزی بیچنے کی اجازت دی گئی تھی۔'