ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: لاک ڈاؤن میں رعایت

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے انہی علاقوں میں رعایت ملے گی، جو سیف زون میں ہیں۔ جہاں سے تین یا چار مریض بھی اگر نکلتے ہیں تو ان علاقوں کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:30 PM IST

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ

ریاست مدھیہ پردیش میں اب تک کورونا وائرس کو لے کر جس طرح کے حالات بن رہے ہیں۔ اسے کے مدنظر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کورونا کو پوری طرح سے روکنے کے لیے حکومت شہروں اور اضلاع کے حالات کے حساب سے آگے کا فیصلہ کرے گی۔

دیکھیں ویڈیو

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جن اضلاع میں انفیکشن ختم ہوچکا ہے وہاں فی الحال بازار نہیں کھولے جائیں گے، وہاں پر صرف گلی نکڑ کی دکانیں کھولی جائے گی۔

ان سب کو لے کر صوبے کے سبھی کلیکٹرز کو آرڈر دے دیے جاچکے ہیں۔

وہیں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثر اضلاع اور متاثر علاقوں میں صرف ضروری اشیاء مہیا کی جائے گی۔ وہی بڑے بازار ،مول، سینما گھر، جم، ہوٹل، ریسٹورینٹ اور بیوٹی پارلر جیسی دوکانیں نہیں کھولی جائیں گی۔

صوبے کے اضلاع اندور، بھوپال، اجین، جبلپور، دھار اور خرگون میں کسی بھی طرح کی دوکانیں نہیں کھولی جائے گی۔ ساتھ ہی وہ جگہیں جو ریڈزون میں ہیں، وہاں باہری علاقو میں رعایت دی جاسکتی ہے وہ بھی وہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ چاہے تو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.