بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے درمیان آج 292 عازمین حج کو بھوپال سے جدہ کے لیے روانہ کیا گیا۔
حج 2019 کے لیے مدھیہ پردیش اسسٹنٹ حج کمیٹی سے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین کی پہلی اور دوسری پرواز کے لیے حج ہاؤس سے خصوصی بسوں کے ذریعے راجہ بھوج ایئرپورٹ لایا گیا- حاجیوں کا پہلا جتھا صبح چار بجے اور دوسرا پانچ بجے 45 منٹ پر حج ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوا- خصوصی دعا کے لیے شہر کی بڑی شخصیت جناب حافظ سراج الحسن صاحب مجددی بھی ایئرپورٹ پہنچے۔
اس دوران لبیک اللھم لبیک کی صدائیں ماحول میں گونجتیی رہیں- آج 292 عازمین کی روانگی کے ساتھ مدھیہ پردیش سے عازمین کی روانگی کا دور پورا ہوگیا-
ریاست کو ام سال اضافی 5880 عازمین کا کوٹا ملا تھا-
اس سے قبل 5580 عازمین حج مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں اور وہاں پر اب ارکان حج ادا کرنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔