ETV Bharat / state

بھوپال: 176 کیلو وزنی بکرے نے کنگ کا خطاب حاصل کیا

بھوپال میں بکروں کے لئے منعقدہ ایک مقابلے میں ایک بکرے نے کنگ آف کنگ کا خطاب جیتا ہے۔ کنگ کا وزن 176 کلو ہے۔ جو اپنی خوراک میں دو کلو دودھ اور دوسری اشیاء کھاتا ہے۔ سال 2019 میں بھوپال کی 171 کلو بکرے نے کنگ آف کنگ کا خطاب جیتا تھا۔ جس کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تھی۔

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 2:54 PM IST

Updated : Jul 3, 2021, 6:46 PM IST

بھوپال: 176 کیلو وزنی بکرے نے کنگ کا خطاب حاصل کیا
بھوپال: 176 کیلو وزنی بکرے نے کنگ کا خطاب حاصل کیا

عید الضحی کے حوالے سے شہر میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ عید الضحی کی سب سے بڑی توجہ کا مرکز بکرا ہوتا ہے۔ جسے لوگ مہینوں پہلے خریدتے ہیں اور اس کے کھانے پینے اور صحت کا پورا خیال رکھتے ہیں۔ جمعہ کو بھوپال میں بکروں سے متعلق ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کو بادشاہ کا بادشاہ یعنی کنگ آف کنگ کا نام دیا گیا۔

پروگرام میں بھاری وزن والے بکروں نے حصہ لیا۔ جس میں سے بھوپال کے اس بکرے نے کنگ آف کنگ کا خطاب حاصل کیا۔ اس سے قبل 2019 میں بھوپال سے 171 کیلو وزنی بکرے نے کنگ آف کنگ کا خطاب حاصل کیا تھا ۔جس کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تھی۔

کنگز آف کنگ مقابلے میں حصہ لینے والے چھ بکروں میں پہلا مقام حاصل کرنے والے بکرے کا وزن 176 کلو ہے۔

اس بکرے کو بادشاہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ کنگ کو ہی کنگ آف کنگ کا خطاب ملا۔ کنگ بکرے کو لانے کے لئے ایک لوڈنگ آٹو لے جانا پڑا۔ اس کے علاوہ مقابلہ میں حصہ لینے والے دیگر بکرے 135 کلوگرام سے لے کر 155 کلوگرام تک تھے۔

2 سالہ کنگ بکرا وزن کی وجہ سے بہت زیادہ چلنے سے قاصر ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کنگ کو پہلی بار جمعرات کی رات چھت سے نیچے کرین کے ذریعہ اتارا گیا تھا۔ کنگ کے مالک آصف علی میونسپل کارپوریشن کالونی قاضی کیمپ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنگ دو سالوں میں پہلی بار چھت سے نیچے آیا ہے۔

وہ کنگ کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتے ہے۔ کنگ کی غذا میں دو لیٹر دودھ ، 50 گرام خالص گھی ، دیسی گرام ، مکئی ، مکھن شامل ہیں۔ کنگ کے مالک نے بتایا کہ جب کنگ کو کرین سے نیچے لایا گیا تو لوگوں کا ہجوم اسے دیکھنے کے لئے جمع ہوگیا۔

بھوپال ایک ایسا شہر ہے جہاں لوگ بکروں کی دیکھ بھال بڑے شوق سے کرتے ہیں۔ بھوپال کی بکریاں بکرے عید کے موقع پر ممبئی پونے اوردیگر ریاستوں فروخت جاتے ہیں۔ اس پروگرام کا اہتمام بکرے پالنے والی ایک تنظیم نے کیا تھا۔

اس پروگرام کا مقصد ایسے لوگوں کی ہمت افزائی کرنا ہے جو بکروں اور بکریوں کی اچھی پرورش کرتے ہیں۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 6:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.