ETV Bharat / state

Indore Temple Tragedy کمل ناتھ نے بلیشور مہادیو مندر کے حادثے کے زخمیوں سے ملاقات کی - Kamal Nath meets victims

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بلیشور مہادیو مندر حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔ اس سے پہلے شیورج سنگھ چوہان نے بھی زخمیوں سے ملاقات کرنے کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 2:59 PM IST

اندور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج اندور کے اپل اسپتال پہنچ کر بیلیشور مہادیو مندر حادثے کے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت پوچھی۔ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ صبح اندور کے اپل اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے بیلیشور مہادیو مندر حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔ انہوں نے زخمی ہوئے لوگوں کے خاندان کو تسلی دی۔ اس دوران ان کے ساتھ قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرڈاکٹر گووند سمیت دیگر کانگریسی لیڈر موجود رہے۔ اندور کے بیلیشور مندر احاطے میں رام نومی کے دن باوڑی کی چھت گرنے سے اس حادثے میں 36عقیدت مندوں کی موت اور 18زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر کے حادثے میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلی چوہان نے مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور ساتھ ہی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران اندور ضلع کے انچارج اور وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا، آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ، میئر پشیامترا بھارگوا سمیت آکاش وجے ورگیہ موجود تھے۔ وہیں وزیر اعلی چوہان نے کہا کہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پوری ریاست میں جہاں بھی کنویں-باوڑی ڈھکی ہوئی ہیں، ان کی جانچ کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بورویل کھلا ہوا پایا گیا، نجی ہے تو زمین کے مالک اورسرکری ہے تو متعلقہ محکمے کے متعلقہ افسر- ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Indore Temple Mishap اندور مندر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی، رسکیو آپریشن جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.