ETV Bharat / state

'یہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی شکست ہے'

کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ملک کے عوام کے سامنے آج روزی روٹی کا بحران ہے، اسے دیگر مسائل کے نام پر گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

kamal nath
kamal nath
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 8:04 PM IST

ریاست مدھیہ پریش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا کہ جھارکھنڈ انتخابات کے نتائج نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے مسائل سے توجہ ہٹانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست کو سخت جواب دے دیا ہے۔

kamal nath
kamal nath

کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس سیاست کا اب خاتمہ ہونا شروع ہوگیا ہے، یہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی شکست ہے، آج ملک کا بیدار شہری حساس معاملوں پر بات کرنا چاہتا ہے اور اس کا حل چاہتا ہے۔
'اس کے سامنے آج روزی روٹی کا بحران ہے، اسے دیگر مسائل کے نام پر گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ان نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں نفرت اور تعصب کے نظریات کے لئے آج بھی کوئی جگہ نہیں ہے، ملک کے عوام کا بھائی چارہ، باہمی محبت کا نظریہ آج بھی بھروسے پر قائم ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس ملک کو کوئی بھی طاقت تقسیم نہیں کرسکتی، ان نتائج پر میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، عظیم اتحاد کے رہنماوں اور جھارکھنڈ کے سبھی کانگریسوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور وہاں کے بیدار ووٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.