ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں ضمنی الیکشن کا اعلان، کمل ناتھ نے خیرمقدم کیا

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کی 28 سیٹوں پر تین نومبر کو ضمنی الیکشن کروانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ضمنی الیکشن کا اعلان
مدھیہ پردیش میں ضمنی الیکشن کا اعلان
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 7:15 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا،’ کانگریس ان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مکمل تیار ہے۔ ہماری پارٹی اب تک 24 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے اور باقی ماندہ امیداروں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا پرچم ان سیٹوں پر یقینی طور پر لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن عوامی رائے کی بے حرمتی اور آئینی و جمہوری اقدار کے قاتلوں کو سخت جواب کی شکل میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے آج ضمنی انتخابی پروگرام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 9 اکتوبر کو ضمنی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا اور یہ کام 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پرچہ نامزگی کی جانچ 17اکتوبر کو ہوگی اور 19 اکتوبر تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ بعد ازاں تین نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 10 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.