ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش : کابینی وزراء کا استعفیٰ، مستحکم حکومت کی امید - Kamal Nath to reconstitute cabinet

مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی قیادت والی حکومت کے کابینی وزراء کے استعفی کے بعد جیوتی رادیتیا سندھیا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔

Kamal Nath to reconstitute cabinet after several ministers resign
مدھیہ پردیش : کابینی وزراء کا استعفیٰ، مستحکم حکومت کی امید
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 11:24 PM IST

Updated : Mar 10, 2020, 10:19 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں پیر کو دیر شام وزیر اعلی کمل ناتھ نے سبھی کابینی وزرا کی میٹنگ بلائی تھی، اس میٹنگ میں 20 کابینی وزرا شامل ہوئے، اس دوران سبھی وزرا نے وزیر اعلی کو استعفیٰ سونپا، جس کے بعد وزیر اعلی کمل ناتھ نے ان سبھی وزرا کا استعفیٰ قبول کیا۔

امکان ہے کہ اب کمل ناتھ اپنی کابینہ کو دوبارہ تشکیل دیں گے، وہیں وزرا نے بھی ان سے "ریاست میں کانگریس کی زیر قیادت حکومت گرانے کی بی جے پی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے" کابینہ کو دوبارہ تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔

کابینی وزیر پی سی شرما نے کہا 'سبھی وزرا اجلاس میں شامل تھے، ہم نے وزیر اعلی سے کابینہ کو دوبارہ تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔ تاکہ بی جی پی کی جانب سے حکومت گرانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے'۔

'۔انہوں نے مزید کہا 'مجھے امید ہے کہ ہماری حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی

یہ بھی پڑھیے
کھیلو انڈیا: گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گہما گہمی
کووڈ-19 : چھبیس بھارتی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
افغانستان میں دو صدور نے حلف اٹھایا!

کانگریس رہنما سجن سنگھ ورما نے کہا '20 کابینی وزرا نے اپنا استعفیٰ سونپا ہے، ہم نے بی جے پی کے ذریعے حکومت گرانے کی ناکام کوششوں کو ناکام کیا ہے اور جس طرح فلور ٹیسٹ کے دوران بی جے پی کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایسے ہی اب بھی بی جے پی کو ذلت ہی ہاتھ آئے گی'۔

وہیں مدھیہ پردیش میں اس سارے سیاسی بحران کے بارے میں راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے ٹویٹ میں کہا 'مجھے امید ہے کہ ریاست میں یہ سیاسی بحران جلد ختم ہو جائے گا اور ریاست کو اچھی مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جو عوام کے وعدوں کو پورا کر سکے'۔

Last Updated : Mar 10, 2020, 10:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.