ETV Bharat / state

کمل ناتھ نے ضمنی انتخابات کی مہم کا آغاز کیا - مدھیہ پردیش نیوز

ریاست مدھیہ پردیش میں 27 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں، جس کے لیے آج کانگریس کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

kamal nath start campaign for bypolls assembly election in indore
کمل ناتھ
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 10:20 PM IST

صوبے میں 15 سال کے بعد انتخاب میں بھارتی جنتا پارٹی کو شکست دینے کے بعد کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی، مگر بھارتی جنتا پارٹی نے ڈرامائی انداز میں پندرہ مہینے میں ہی کانگریس کی کمل ناتھ حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا اور بی جے پی اقتدار میں آگئی۔

دیکھیں ویڈیو

اب صوبے میں 27 ضمنی انتخاب ہونا ہے، جس کا آج کانگریس کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اندور ضلع کے صاویر حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

صاویر میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے شیوراج حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، 'صوبے کی پہچان مافیوں کے طور پر ہونے لگی تھی۔

ملاوٹ خوروں کے خلاف میں نے مہم چلائی، کیا میں نے کوئی گناہ کیا تھا؟ تب میں نے شدھ کا یودھ مہم چلائی تھی، تو دودھ کی قیمتیں کیا تھی اور آج دیکھ لیجئے دودھ کی قیمتیں کیا ہوگئی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر: کنگنا رناؤت کی گورنر سے ملاقات

کمل ناتھ نے کہا کہ، 'میرے دور میں، میں نے افسران کو صاف کہہ دیا تھا کہ مجھے کاغذوں پر کام نہیں دیکھنا ہے بلکہ حقیقی طور پر دیکھنا ہے۔ جو مجھے نظر آئے جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.