ETV Bharat / state

کمل ناتھ کا بی جے پی رہنماؤں کو نوٹس

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 8:32 AM IST

نوٹس میں سات دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا ہے بصورت دیگر کمل ناتھ قانونی کارروائی شروع کرنے پر غور کریں گے۔

کمل ناتھ کا بی جے پی رہنماؤں کو نوٹس
کمل ناتھ کا بی جے پی رہنماؤں کو نوٹس

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے بی جے پی کے نائب صدر پربھات جھا اور ریاستی صدر وی ڈی شرما کو اپنے اوپر بے جا الزامات عائد کرنے جس میں اکسائز ڈیوٹی میں کمی کر کے چینی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے اور ان کی حمایت کرنے کا الزام ہے، کے سلسلے میں قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

کمل ناتھ کا بی جے پی رہنماؤں کو نوٹس
کمل ناتھ کا بی جے پی رہنماؤں کو نوٹس

مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وشنو دت شرما کو کانگریس کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے خلاف غلط تبصرہ کرنے پر قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر تحریری معافی اور وضاحت جاری نہیں کی گئی تو کمل ناتھ ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی شروع کریں گے۔

کمل نامتھ کے وکیل ورون تنکھا نے کہا کہ ' قانونی نوٹس میں کمل ناتھ کے خلاف بی جے پی کے دونوں رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے بیانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو 26 اور 27 جون، 2020 کو مختلف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کیے گیے۔ یہ نوٹس منگل کے روز بھیجا گیا تھا۔'

نوٹس میں سات دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا ہے بصورت دیگر کمل ناتھ مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ورون تنکھا نے کہا کہ کوئی عوامی ریکارڈ ان جھوٹے الزامات کے کسی بھی حصے کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ کمل ناتھ نے 2004 سے 2009 کے دوران مرکزی وزیر تجارت و صنعت کے عہدے کے دوران جو فیصلے کیے وہ اصول کے مطابق تھے۔'

تنکھا نے کہا کہ کمل ناتھ جب مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز تھے تب چینی کمپنیوں کے خلاف اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی زیادہ تھی جو تجویز کرتی ہے کہ کمل ناتھ نے کبھی بھی کسی چینی کمپنی اور ان کے مصنوعات کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو غیر قانونی رقوم کی منتقلی کرنے والی چینی کمپنیز کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرما کے یہ الزامات کہ کمل ناتھ نے ضلع چھندواڑہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رقم لی تھی وہ بھی بے بنیاد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.